ہمارے بارے میں

حجۃ اللہ فی الارض شیخ الاسلام والمسلمین المجدد امام محمد قاسم النانوتوی قدس سرہ العزیز اور اکابر علمائے دیوبند نے سقوط دہلی کے بعد۱۸۶۶ء میں نامساعد حالات اور انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں دیوبند جیسے چھوٹے سے قصبے میں علوم اسلامیہ کی تجدید اور احیاء کی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلی علمی تحریک کی بنیاد ڈالی۔ اس تحریک کی بنیادوں پر قائم کیا گیامدرسہ بعد میں دارلعلوم دیوبند کے نام سے علوم اسلامی کا سرچشمہ بن گیا۔ الحمد للہ یوم تاسیس سے آج تک اس مرکز علم و عرفان سے تفسیر وحدیث وفقہ اسلامی کی عظیم الشان خدمات جاری ہیں۔ اکابر علمائے دیوبند نے جو علمی اسلامی وفکری ادب بعد کی آنے والی نسلوں کے لئے چھوڑا ا س میں رب العالمین نے اتنی فکری قوت رکھی کہ مابعد کی تمام راسخ العقیدہ اسلامی تحریکیں اسی علمیمیراثکاامتدادہیں۔

معہدفکرالاسلامیدیوبند کا مقصد مشتاق عالم اسلام بالخصوص عالم عرب اور جستجو میں مبتلا مغربی دنیا کو اس خزینۂ علم سے متعارف کرانا ہے۔

Contact Us

Ph : +91 1336 220123
e-mail : info@islamicthought.edu.in